5 اگست 2011
وقت اشاعت: 22:11
پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
اے آر وائی - کراچی : قومی ایئرلائن کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، جس سے عمرہ زائرین سمیت مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
پی آئی اے کی پرواز پی کے743 کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہیں ہوسکی۔ پریشان مسافروں نے ائیرپورٹ پر قومی ائیرلائن انتطامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے کارگو دروازے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جسے چھ گھنٹے گذرنے کے باوجود دور نہیں کیا جاسکا، جس کے باعث پرواز اپنی منزل مقصود پر روانہ نہ ہوسکی ہے۔