تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:55

کراچی: عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16ہوگئی

اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید چار لاشیں نکال لی گئی ہیں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سولہ ہوگئی ہے جبکہ دو درجن ابھی تک لاپتہ ہیں۔



عمارت کے ملبے میں اب بھی بہت سے افراد دبے ہوئے ہیں ۔ جنہیں نکالنےکےلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ملبے سے نکالے گئے پندرہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہناہےکہ گرنے والی عمارت میں ساٹھ سے ستر افراد موجود تھے ۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.