تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31

گورنرسندھ،وزیراعلیٰ،بابراعوان میں اہم ملاقات

اے آر وائی - کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ او ر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بابر اعوان کے درمیان گورنر ہاوس میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان حکومتی معاملات اور اختلافات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔



ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمشنری نظام،بلدیاتی نظام ، تعلیمی بورڈز اور دیگر امور پر بات چیت کا ایک مرحلہ مکمل ہوا ہے۔پھر دوبارہ گورنر ہاؤس میں آج رات ہی ملاقات متوقع ہے جس میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کمشنری نظام ، بلدیاتی نظام اور اضلاع کے حوالے سے الگ الگ آرڈیننس جاری کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے اور اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔



واضح رہے کہ صدر مملکت آصف عل زرداری کی خصوصی ہدایت پرگورنر سندھ اور سینیٹر بابر عوان اسلام آباد سے کراچی پہنچے اور گورنر ہاوس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ مذاکرات ہوائے،افطار کے وقت سے قبل مذاکرات ختم ہوئے جو دوبارہ شروع ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.