تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31

حالات کنٹرول کرنا جانتے ہیں لیکن افہام تفہیم چاہتے ہیں، وسان

اے آر وائی - کراچی : وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ کراچی کے شورش زدہ علاقوں میں آپریشن کے ذریعے حالات کنٹرول کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔



سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ کی حیثیت سے امن و امان کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے۔ کوشش کی ہے کہ سب جماعتوں کا تعاو حاصل کیاجائے تاکہ مستقل امن قائم ہوسکے۔



سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ شہر میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں میں حکومت سے تعاون کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ نشترپارک کی دوبارہ تحقیقات کروائی جائے اور شہر میں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.