7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
لسانی بنیادوں پر صوبوں کی تقسیم کیخلاف ہیں، شہبازشریف
اے آر وائی - لاہور : وزیراعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانے کے مخالف نہیں، صرف پنجاب نہیں پورے پاکستان کی تقسیم کے حق میں ہیں .
لندن سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے صوبے کیلئے قومی سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔ لسانی بنیادوں پر صوبوں کی تقسیم کے حق میں نہیں۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکمران قوم کی توجہ نئے نئے مسائل کی جانب مبذول کرانےکی بجائے کراچی کے حالات بہتر کریں۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو کرپشن سے روکتا رہوں گا، چاہے جان چلی جائے۔