15 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:5
وزیر داخلہ کی جانب سے میڈیا میں شائع خبروں کا سخت نوٹس
اے آر وائی - اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کا سخت نوٹس لیا ہے جن سے یہ تاثر قائم ہوا ہے کہ لاہور میں ایف آئی اے کی عمارت کو ملنے والی دھمکی آمیز کال جعلی یا طے شدہ تھی۔
پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے لاہور کی عمارت میں موصول ہونے والی دھمکی آمیزکال کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے۔
یہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی اور ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عملدرآمد میں ظفر قریشی کی بھرپور معاونت کی جائے۔