15 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:33
کراچی:قومی ائرلائن کا عمرہ آپریشن بری طرح ناکام
اے آر وائی - کراچی: قومی ائرلائن کا عمرہ آپریشن بری طرح ناکام ہوگیا ہے جدہ جانے والی پروازیں گیار ہ سے بارہ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہیں۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مسافروں اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانیوالے زائرین کوکسی بھی قسم کی پروازوں کے حوالےسے معلومات و سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں، جس کے باعث انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن ندیم یوسف زئی نے پروازوں کی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے مقررہ وقت پر روانگی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہےاورکہاہے کہ غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔