15 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:56
چوہدری شجاعت سے سرائیکی نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات
اے آر وائی - گجرات : ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما پرویز الہیٰ سے سرائیکی نیشنل پارٹی کے وفد نے ان کی رہا ئش گاہ پرملاقات کی ۔ رہنماؤں کے درمیان ملکی صورتحال باالخصوص جنوبی پنجاب کے الگ صوبہ کے قیام کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی ۔
عبدالحمید کانجو نے جنوبی پنجاب کےلئے خدمات اور اسے الگ صوبہ بنانے کےلئے عملی کوششیں کرنے پر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔