16 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:0
شمالی وزیرستان:امریکی ڈرون حملے میں4 ہلاک،2 زخمی
اے آر وائی - میرانشاہ: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ڈرون حملے میں ایک گرلز اسکول کے قریب واقع گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے میں دو میزائل فائر کئے گئے جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں اور علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔