16 اگست 2011
وقت اشاعت: 5:27
مظفر گڑھ: چھ نیٹو آئل ٹینکرز کو آگ لگادی گئی
اے آر وائی - مظفر گڑھ: مظفرگڑھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے چھ نیٹو آئل ٹینکرز کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکرز مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ دو کو جزوی نقصان پہنچا ۔
یہ واقعہ چوک سرور کے علاقے میں پیش آیا۔ حملے میں ٹینکرز کے ڈرائیور اور دیگر عملہ محفوظ رہا۔ حملے کے وقت ٹرمینل میں سولہ آئل ٹینکرز موجود تھے، مقامی پولیس نے واقعے کے فورا بعد دو افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا۔