16 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:0
لاہور سے اغواہونے والے شہری کی تلاش جاری ہے،امریکا
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہناہے کہ لاہور سے امریکی شہری کے اغو کے بعد کیا نتائج اخذ ہوتے ہیں کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم پاکستان کی جمہوریت کو سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط کرنا لازمی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہاکہ لاہور سے اغوا ہونے والے امریکی شہری کی تلاش میں ایف بی آئی پاکستان کی مدد کررہی ہے۔
پاکستان کی سویلین امداد بند کرنے کے سوال پر وکٹوریہ نے کہا کہ اب پہلی ترجیح مغوی امریکی شہری کو چھڑا کر بحفاظت گھر لانا ہے۔ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ شہری کے اغوے پر امریکا کیا نتائج اخذ کرسکتاہے۔ وکٹوریہ کا کہنا تھا موجودہ وقت میں پاکستان کی جمہوریت کو سیاسی اور اقتصادی طور پر مضبوط کرنے والے گروپرگرام جاری رکھنا بہت ضروری ہے۔