تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39

صدرزرداری سے گورنرسندھ کی ملاقات

اے آر وائی - اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری سے گور نر سندھ ڈ اکٹر عشرت العباد نے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے ۔ ایم کیو ایم کی حکومت میں دوبارہ شمولیت کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد،الطاف حسین کا پیغام لےکر صدر آصف زداری سے ملاقات کےلئے اسلام آباد گئے تھے۔



ذرائع کے مطابق ملاقات میں متحدہ کو دی جانے والی وزارتوں کے حوالے سے بھی معاملات کو آخری شکل دی گئی ہے ۔ امکان ہے کہ متحدہ کو پہلی والی وزاتوں کے ساتھ بلدیات یا داخلہ میں سےایک وزارت بھی دی جاسکتی ہے۔ ایم کیو ایم حکومت میں شمولیت کا اصولی فیصلہ کرچکی ہے۔اوراس کا اعلان ہونا باقی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.