تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39

شریف برادران ہمارے منصوبوں پر پیسہ خرچ نہیں کررہے،پرویزالہیٰ

اے آر وائی - اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مری میں اپنے محلات کے اردگرد کے ماحول کو تو خوبصورت بنانے پر شریف برادران کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں ۔لیکن ساڑھے تین سال میں زیرتکمیل ہمارے دور کے ترقیاتی منصوبوں پر ایک پیسہ خرچ نہیں کیا گیا۔



تحصیل مری کی یونین کونسلوں کے سابق ناظمین اور نائب ناظمین سے ملاقات میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں تحصیل مری کی تعمیر و ترقی بالخصوص دیہی آبادی کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ۔او رعلاقے کے عوام کے لئے جدید اسپتال، سوئی گیس کنکشنز، کالج اور پانی کے منصوبے دیئے گئے ۔مگر موجودہ پنجاب حکومت نے یہ تمام جاری منصوبے ختم کردیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.