تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:39

سیلابی ریلوں نے ٹھٹھہ کا رخ کرلیا،تحصیل ٹنڈوغلام حیدر زیرآب

اے آر وائی - کراچی: ٹھٹھہ اور بدین کے سیم نالوں کے شگاف سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ ٹنڈو محمد خان کی تحصیل ٹنڈو غلام حیدر بھی پانی میں ڈوب گئی ہے جبکہ ایک حاملہ خاتوں بروقت اسپتال نہ پنہنچنے کے سبب جاں بحق ہوگئی۔



تفصیلات کے مطابق ون ایل، شاہ پور سیم نالہ، بارن آباد سیم نالہ، فورایل سیم نالہ، بادل آباد، جعفرواہ، بدین ٹھٹھہ شاہراہ کے دونوں اطرف سے کاروگونگڑو کے تمام دیہات بھی زیرآب آگۓ ہیں اور زیر کاشت فصلیں چاول، کپاس، سبزیاں، گنا پانی میں ڈوبنے کے باعث تباہ ہوگئیں۔



سیلابی ریلے کی وجہ سے ٹنڈو محمد خان کی تحصیل ٹنڈوغلام حیدر مکمل طور پر زیر آب آگئی ہے ۔علاقے میں کئی فٹ پانی کھڑا ہے ۔ متاثرین چاردن سے پانی میں محصور ہیں ۔امدادی کیمپوں سے متاثرین کے پاس امداد نہیں پہنچ رہی ہے ۔ سیلابی ریلے کی وجہ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔



دوسری جانب بدین میں سیلابی پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے ۔ دوسو ریلیف کیمپوں میں بیس ہزارافراد کی گنجائش ہے ۔ جس میں پچاس ہزار سےزائدافراد موجود ہیں ۔ کیمپوں میں خوراک اور پینے کے پانی کی بھی قلت ہے ۔ سیلابی ریلے کے ٹھٹہ میں داخل ہونے کی وجہ سے میرپوراور بٹھورو کے دو دیہات میں پانی کھڑا ہے ۔ متاثرین پانی میں محصوراور امداد سے محروم ہیں ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.