تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:2

یوایس ایڈ پاکستان میں متعدد منصوبوں میں معاونت کر رہا ہے

اے آر وائی - مظفر گڑھ : امریکی حکومت کے ذیلی ادارے یو ایس ایڈ نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ تھرمل پاور اسٹیشن کی مرمت کے بعد بجلی کی پیداوار چار سو میگاواٹ ہو جائے گی جو جنوبی پنجاب کے پانچ لاکھ گھروں کے لیے کافی ہوگی۔ یہ بات یو ایس ایڈ پاکستان کے ڈائریکٹر اینڈریو سسن نے مظفر گڑھ تھرمل پاور اسٹیشن کے دورے کے موقع پر کہی۔



انہوں نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور بتایا کہ پلانٹ سے بجلی کی پیداوار پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ اینڈریو سسن نے کہا کہ یو ایس ایڈ جامشورو میں واقع تھرمل پلانٹ کے مرمت میں بھی معاونت فراہم کررہا ہے۔ اس کے علاوہ گومل زم ، ستپارا ڈیم اور گیارہ ہزار ٹیوب ویلوں کی تبدیلی کے لیے فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.