تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:25

کراچی:سابق ایم این اے واجہ احمد کریم داد سپرد خاک

اے آر وائی - کراچی: کراچی کے علاقے کھارادر میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے واجہ احمدکریم داد کو میوہ شاہ کے قریب اسماعیلی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ خوجہ جماعت خانہ کھارادر میں ادا کی گئی جس میں پارٹی رہنماوں،عوام اور خوجہ اسماعیلی برادری کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔



اس موقع پر لوگوں نے واجہ کریم داد کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ واجہ احمد کریم داد کا خاندان نوے سال قبل صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر سے کراچی آکر آباد ہوئے، وہ لیاری سے دو مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے طویل عرصے تک پیپلز پارٹی کے ضلع جنوبی کے صدر بھی رہے، سادہ طبیعت کے واجہ کریم داد محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی شمار ہوتے تھے انہوں نے بیوہ، ایک بیٹے اور دو بٹیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.