تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اگست 2011
وقت اشاعت: 21:53

دن بھرلاشیں ملتی رہیں، دو دن میں 54 شہری جاں بحق

اے آر وائی - کراچی : دن بھرلاشیں ملتی رہیں، دو دن میں 54 شہری جاں بحق ہو گئے سو سے زائد نوجوان لاپتہ، حکومت بے حسی کا شکار ہے، کچھ نہیں کر رہی۔ پی پی رہنما نبیل گبول کا انکشاف۔



کراچی میں فائرنگ اور تشدد کےدیگرواقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 38ہوگئی ۔ لانڈھی ایٹی نائن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔نیوکراچی میں فائرنگ سے دوافراد ہلاک ہوئے۔ گلستان جوہر،گلشن معمار،گودھراکیمپ اور سیکٹر الیون ڈی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چارافراد مارےگئے۔



کراچی کے مختلف علاقوں سے ستائیس لاشیں برآمد ہوئیں۔ ۔شیر شاہ سے چار ، سائٹ سے ایک،کلری سے دو ،سولجر بازارسے دو،بغدادی سے تین، سعیدآبادسے تین ،بلدیہ ٹاؤن ،نبی بخش اور منگھو پیر سے تین،سٹی ریلوے اسٹیشن تھانے کی حدود سے دو لاشیں ملیں ۔ ایک لاش رضویہ سےاور ایک اورنگی ٹاؤن سے برآمد ہوئی۔ ان افرادکوفائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا ۔



تمام لاشوں میں سے صرف چند ایک ہی شناخت ہوسکی جن کی شناخت ہوئی ان میں پولیس اہلکار اعجاز، نعمان، ذیشان، شاہ زیب ، دستگیر ، جاوید ، عمران ، مدثر، فائربریگیڈکے ملازم لیاقت ، عظیم اللہ ، محمد جنید ، داؤد ناصر ، محمد زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ دوسری طرف زرائع کے مطابق تاحال تیس افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ، جن کے اہل خانہ اسپتالوں میں اپنے پیاروں کو تلاش کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.