تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35

پی پی بلوچستان کیسابق صدرلشکری رئیسانی بھی رحمان ملک پربرہم

اے آر وائی - پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے کردار کو مشکوک قراردیتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے بیان کی حمایت کی ہے۔



سراوان ہاؤس کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رحمان ملک بلوچستان کے دورے پر آکر ڈنڈے کے استعمال اور کراچی میں مفاہمت کی بات کرتے ہیں جس سے ان کا کردار مشکوک ہوگیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کسی محب وطن شخص کو وزیر داخلہ بنایا جائے۔



حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے جن لوگوں پر ملک توڑنے کا الزام لگایا ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مزاحمت کاروں نے ہم سے رابطہ کرکے قومی دھارے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم اس کا انحصار وفاقی حکومت کے جواب پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.