تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35

کشمیری پاکستان کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کریں گے، عبدالمجید

اے آر وائی - آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔



میرپور میں استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے نظیر کی شہادت کے بعد صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر اور مفاہمت کی سیاست کو فروغ سے کر ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ چوہدری عبدالمجید کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے جمہوریت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.