تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35

سوئیڈن اور فرانس کے سبکدوش سفیروں کی صدر مملکت سے ملاقات

اے آر وائی - سوئیڈن اور فرانس کے سبکدوش ہونے والے سفیروں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر نے سوئیڈن اور فرانس کے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر سفیروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔



صدر نے پاکستان میں قیام کے دوران بالخصوص قدرتی آفات اور مشکل حالات میں اہم خدمات ادا کرنے پر اپنی اور پاکستان کی عوام کی جانب سے سوئیڈن کے سفیر الریکا سندبرگ اور فرانس کے سفیر ڈینیل پال ہینری کا شکریہ ادا کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.