7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35
القاعدہ رہنما یونس الموریطانی ساتھیوں سمیت گرفتار
اے آر وائی - القاعدہ کے بین الاقوامی آپریشنز کی منصوبہ بندی اور اطلاق کے امور کا سربراہ یونس ال موریطانی اپنے دو دیگر ساتھیوں سمیت کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس آئی نے فرنٹیئر کور بلوچستان سے تعاون کے ذریعے القاعدہ کے سینئر راہنما یونس ال موریطانی کو عبدالغفار ال شامی اور میصارا الشامی کے ہمراہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا ، یونس ا ل موریطانی کو اسامہ بن لادن براہ راست اہداف دیا کرتے تھے اور ال موریطانی امریکہ ، یورپ اور آسٹریلیا کے اقتصادی انٹرسٹ بشمول گیس و تیل پائپ لائن ، پاور جنریشن ڈیم ، آئل ٹینکرز اور سمندری جہاز وں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرتا تھا ۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان نے ان گرفتاریوں کو القاعدہ کی کمر توڑنے کے لئے ایک کاری ضرب قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ مزید تفتیش سے اہم انکشافات متوقع ہیں، ترجمان کے مطابق اس آپریشن کے لئے امریکہ کے خفیہ اداروں کی جانب سے تکنیکی اعانت فراہم کی گئی تھی ۔