7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35
دس برسوں میں جاری اسلحہ لائسنس جاری ہونےکی تحقیقات ہوں گی
اے آر وائی - وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایف آئی اے گذشتہ دس برس کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تمام اسلحہ لائسنسوں کی تحقیقات کرے گی۔
یہ فیصلہ وزیر داخلہ رحمان ملک کے زیر قیادت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نادرا وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کے جاری تمام اسلحہ لائسنسوں کی توثیق کرے گا۔ ممنوعہ بور لائسنسوں کی توثیق کی فیس گیارہ سو اور غیر ممنوعہ بور کے لائسنسوں کی چھ سو روپے مقرر کی گئی ہے۔
نئے اسلحہ لائسنسوں کی تمام درخواستیں نادارا کے مقامی دفاتر وصول کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان انیس سو سینتالیس سے چھاپے گئے تمام اسلحہ لائسنسوں کا ریکارڈ فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ نادرا پاکستان آنے اور ملک چھوڑنے والے تمام غیر ملکیوں کی رجسٹریشن بھی کرے گا۔