7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35
گورنر سندھ سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ملاقاتیں
اے آر وائی - پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید شاہ، صوبائی وزیر آغا سراج درانی اور سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان نے آج کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں صوبے کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ان ملاقاتوں میں ایم کیو ایم کی حکومت میں واپسی پر بھی بات چیت کی گئی۔ میڈیا سے بات چیت میں منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم سے اگلے ہفتے تک معاملات طے پاجائیں گے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایم کیوایم جلد حکومت میں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر سے ملنے والی حالیہ بوری بند لاشیں چار سے پانچ روزپرانی ہیں۔پولیس کے ساتھ دیگر سیکورٹی ادارے بھی کام کررہےہیں۔