تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35

رحمان ملک کے ذوالفقار مرزا کے الزامات پر شدید تحفظات

اے آر وائی - وزیرداخلہ رحمان ملک نے صدر آصف زرداری سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے صدر مملکت سے آج شام ایوان صدر میں ملاقات کی۔



ملاقات میں رحمان ملک نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور سینیٹر لشکری رئیسانی کے بیانات اور پریس کانفرنسوں پر بات کی۔ انہوں نے صدر سے درخواست کی کہ حکومت جوڈیشل کمیشن تشکیل دے تاکہ وہ اس کے سامنے پیش ہوکر اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرسکیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کی وجہ سے خاموش ہیں۔ وزیرداخلہ نے ملاقات میں صدر کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریف بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.