تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

جنرل اشفاق پرویز کیانی کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات

اے آر وائی - پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے صدر مملکت کے ساتھ پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور سیکورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔



اس موقع پر کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر کورکمانڈرز کے اظہار تشویش اور کراچی سیکورٹی کے حوالے سے پاک فوج کے ممکنہ کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس سے قبل پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر نے صدر مملکت سے ملاقات کی اور ان سے بحریہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.