تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37

عالمی عدالت انصاف کا کشن گنگا ڈیم پر بھارت سے جواب طلب

اے آر وائی - کشن گنگا ڈیم پر عالمی عدالت انصاف نے بھارت سے جواب طلب کر لیا جبکہ پاکستان کا اس سلسلے میں حکم امتنائی کی درخواست فی الحال نہیں مانی گئی۔



وزارت پانی و بجلی کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عدالت کی طرف سے پاکستان کی درخواست پر فیصلہ بھارت کے جواب کے فورا بعد آسکتا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایا کہ 4فیصد بجلی مہنگی کرنے کا معاملہ زیر غور ہے۔



اجلاس میں بتایا گیا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 37فیصد تک ہیں۔ اور ہنگو اور ٹانک کے سرحدی علاقوں میں بجلی کی چوری 55فیصد تک ہے۔ اسکے علاوہ پیپکو کی وصولیاں میں297ارب روپے آنے ہیں اس میں سے 40ارب روپے کے ای ایس سی کے واجب الادا ہیں اور آزاد کشمیر کو تین روپے فی یو نٹ بجلی کی سبسڈی دی جا رہی ہے جسکو کم کرنا پڑے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.