تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37

سینٹ کمیٹی،پی ایس اومیں کوٹہ کااطلاق،وفاقی سیکریٹریزکی طلبی

اے آر وائی - سینیٹ کی اسپیشل کمیٹی نے پاکستان اسٹیٹ آئل پر ملازمین کی بھرتیوں کےسرکاری کوٹہ کا اطلاق ہو نے یا نہ ہونے پر سیکرٹری قانون ،اسٹیبلشمنٹ،اٹارنی جنرل اور کارپوریٹ وکلاء کو رائے دینے کے لیے آئندہ اجلاس میں بلا لیا ۔جب کہ وفاقی وزیر پٹرولیم عاصم حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل پرائیویٹ ادارہ ہے جس پر صوبائی کوٹہ کا اطلاق نہیں ہو تا ۔



کمیٹی کا اجلاس کنوینئر سید نیئر بخاری کی صدارت میں شروع ہوا جس میں پی ایس او میں سال دو ہزار سات سے جنوری دو ہزار گیارہ تک ہونے والی بھرتیوں اور ملازمین کی بھرتیوں میں صوبائی کوٹہ پر عمل درآمد کے امور زیر بحث لائے گئے،کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا جب وزیر اعظم پی ایس او کے ایم ڈی اور بورڈز آف ڈایئریکٹر کی تعیناتی کرتے ہیں تو پھر ادارہ پر ملازمتوں کے صوبائی کوٹے کا اطلاق کیوں نہیں ہو تا ،وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ کمیٹی چھ ہفتوں کی مہلت دے تو پی ایس او میں آئندہ بھرتیوں کی جامع پالیسی تیار کر کے کمیٹی کے سامنے پیش کر دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.