7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37
اختیارات رہے تو جرائم پیشہ افراد سر نہیں اٹھا سکیں گے
اے آر وائی - ڈی جی رینجرز نے کہا کہ رینجرز کے پاس اختیارات رہے تو جرائم پیشہ افراد کو سر نہیں اٹھانے دیں گے ، مجرم خفیہ مقامات پر چلے گئے تھے اسے لیئے تاخیر سے آپریشن کیا۔
کراچی میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اعجاز چوہدری نے نیوز کانفرنس سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوئچ آن آف کرنے سے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے اس کے لیئے ایک مستقل حکمت عملی اپنانی پڑے گی۔ کراچی میں آپریشن بلاامتیاز کیا جا رہا ہے اور گرفتار ہونے والوں کی تعداد کم نہیں ہے بہت سے ٹارگٹ کلرز ابھی فرار ہیں۔
ان کا کہنا تھا ٹارگٹ کلنگ میں آنے والی کمی عارضی ہے جرائم پیشہ عناصر حالات خراب کرنے کی کوشش کریں گے۔ رینجرز اور پولیس کو نوگو ایریا میں بھی کارروائی کی اجازت ہے اور غیر جانبدارنہ طریقے سے کام ہو رہا ہے سیاسی مداخلت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا جہاں بھی ٹارگٹ کلرز ہون گے وہاں کارروائی کی جائے گی۔ رینجرز احتیاط سے آپریشن کر رہی ہے جس سے عام شہریوں کو پریشانی نہیں ہو گی۔