تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37

ایبٹ آباد ،اسامہ کے کمپاؤنڈ کے قریب سے دو غیر ملکی گرفتار

اے آر وائی - ایبٹ آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ کے قریب سے دو غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا، جنھیں بعد میں رہا کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے غیر ملکی پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر اور ان کی اہلیہ ہیں۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینش سفیر اور ان کی اہلیہ ایبٹ آباد میں اس مکان تک پہنچنے کی کوشش کررہے تھے جہاں اسامہ بن لادن مقیم تھا۔ تاہم ان کے پاس وہاں جانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کا این او سی نہیں تھے، جس کے باعث انھیں حراست میں لے لیا گیا۔ تاہم بعد میں اعلیٰ سطح پر رابطوں میں ان کی شناخت کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ دونوں غیر ملکی پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر اور ان کی اہلیہ ہیں۔ جس پر انھیں رہا کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.