تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37

چوہدری نثار کا پی اے سی چیئر مین شپ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اے آر وائی - قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ سے مستعفی ہو نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اپنے فیصلے سے پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔



ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پی اے سی کی چیئر مین شپ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ چوہدری نثار کا موقف ہے کہ حکومتی من مانیوں کی موجودگی میں وہ مزید ذمے داریاں ادا نہیں کر سکتے،پی اے سی کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہو تو ایسے عہدے کا کوئی فائدہ نہیں۔ چوہدری نثار علی خان پہلے ہی پبلک اکونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹیاں تحلیل کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.