7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37
وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے افغان وزیر صنعت وتجارت کی ملاقات
اے آر وائی - افغانستان کے وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر انوار الحق نے منگل کو وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دونوں وزراءنے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر عملدرآمد سمیت دوطرفہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
افغان وزیر تجارت جو ممتاز تاجروں اور اعلیٰ سرکاری حکام پر مشتمل 10 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔ افغان وزیر اپنے قیام کے دوران وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کریں گے اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے سے متعلق معاملات پر بات چیت کریں گے۔