تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37

پنجاب میں حکومتی سطح پر کوئی کرپشن نہیں ،رانا ثنااللہ

اے آر وائی - وزیر قانو ن پنجاب رانا ثنااللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں حکومتی سطح پر کوئی کرپشن نہیں، وقاقی حکومت صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے ۔



لاہور میں پولیس، پراسیکیوشن اور محکمہ انٹی کرپشن کے مشترکہ اجلاس کے بعد اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں صرف پنجاب حکومت کا کوئی سکینڈل سامنے نہیںآیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومتی سطح پر کوئی کرپشن نہیں، تھانےدار ، پٹواری اور فوڈ انسپکٹر کی سطح پر پائی جانے والی بدعنوانی کو ختم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں اوپر سے نیچے تک صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں کرپشن کے نئے

ریکارڈ قائم کئے جارہے ہیں۔



وزیرقانون نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت میڈیا اور عدالت میں پیش کئے جاچکے ہیں۔قبل ازیں سول سیکرٹریٹ میں رانا ثنا اللہ خان کی زیرصدارت پولیس، پراسیکیوشن اور محکمہ انٹی کرپشن کے سربراہان کے اجلاس میںصوبائی محکموں سے بدعنوانیوں کے خاتمے کے لئے محکمہ انٹی کرپشن کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیر قانون نے اجلاس میں تینوں محکموںکے درمیان بہتر رابطے کے لئے ہرماہ اجلاس منعقد کرکے ہر سطح پر پائی جانے والی بدعنوانی کے خاتمے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے اور اس پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.