7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37
ذوالفقار مرزا کے الزامات پررحمان ملک فوری استعفیٰ دیں،عمران
اے آر وائی - پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے الزامات کے بعد وزیر داخلہ رحمان ملک کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کا سربراہ کاکہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کے کے تمام بیانات کی ذمہ داری صدر آصف علی زرداری پر عائد ہوتی ہے،،صدر زرداری ملک میں بے قصور جانوں کا قتل عام میں روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جاری سماعت میں پاکستان تحریک انصاف فریق نہیں بنے گی۔فریق انہی لوگوں کو بننا چاہیے جن کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔