7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:37
ڈاکٹرذوالفقارمرزاکااستعفیٰ گورنرسندھ نےمنظورکرلیا
اے آر وائی - سندھ کے سینئر وزیر و پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کا استعفیٰ گورنرسندھ نےمنظورکرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ہفتے کے روز گورنر سندھ کو سفارش کی گئی تھی کہ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کا استعفیٰ منظور کیا جائے جس پر گورنر نے قوائد کے مطابق کارروائی کرتے ہوئےاسے منظور کرلیا تاہم پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور پی ایس 57سے استعفیٰ ابھی منظور نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی کی حیثیت سے اپنی ہینڈ رائٹینگ میں استعفیٰ لکھ کر دینا ہوتا ہے جبکہ ذوالفقارمرزا نے کمپیوٹرائزڈ استعفیٰ لکھ کر اس پر دستخط کئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان کا رکن سندھ اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ منظور نہیں ہوسکا ہے۔