تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:38

سیب ایک صحت بخش غذائی ٹانک

اے آر وائی - مشہور ہے کہ روزانہ ایک سیب کھائیے اور ڈاکٹر سے بچئیے۔ سیب توانائی بخش اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے اس کا روزانہ استعمال کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔



سیب نفیس خوش ذائقہ غذا ہونے کے ساتھ اپنے اندر طبی و شفائی اثرات کے اعتبار سے تمام پھلوں میں اعلی دکھائی دیتا ہے۔ اس کا متواتر استعمال دل و دماغ اور جگر کو طاقت بخشتا ہے اور خشک کھانسی، امراض معدہ، ہائی بلڈ پریشر، جوڑوں کے درد اور امراضِ چشم میں مفید ہے۔



سیب گردے میں پتھری پننے کے عمل کو روکتا ہے۔ سیب میں پھلوں اور سبزیوں سے زیادہ فاسفورس ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے خون صاف اور رنگت نگھری رہتی ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.