7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:24
پنجاب میں ڈینگی سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 10 ہوگئی
اے آر وائی - پنجاب میں لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد اٹھا رہ سو پچا س ہوگئی ہے۔ جبکہ ڈینگی وائرس سے جا ں بحق ہو نے والوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔
پنجاب بھر میں پھیلنےوالے ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد صرف لاہور میں سترہ سو نو ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت پنجا ب کا کہناہے کہ ڈینگی وائرس سے جو افراد ہلاک ہو ئے ہیں ان کی تعداد صرف دو ہے جبکہ آٹھ افراد دوسری وجہ سے جاں بحق ہو ئے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے محکمہ صحت پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے علحدہ یونٹس قائم کیے جائیں۔ ڈینگی کے سدباب کے لیے قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ہاٹ لائن قائم کرکے ڈینگی کنٹرول روم بنادیا گیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب نے ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔