7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:10
انفرادی بیانات دینے والوں سے ہماری وابستگی نہیں،منظور وسان
اے آر وائی - وزیرداخلہ سندھ منظوروسان نے کہاہے کہ انفرادی سطح پر بیانات دینے والوں سے پیپلزپارٹی کی کوئی وابستگی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔
سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور وسان نے کہاکہ انفرادی سطح پر بیانات دینے والے کو پاکستان اور سندھ سے محبت کا خیال پہلے کیوں نہیں آیا پیپلزپارٹی میں بہت سے لوگ آئے اور چلے گئے۔ انھوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چھ نئے ججز تعینات کیے گئے ہیں یہ تعیناتی سپریم کورٹ کےحکم پر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بیالیس ٹارگٹ کلرز پکڑےگئےہیں کراچی سے زیادہ پنجاب اور بلوچستان میں حالات خراب ہیں کاش سپریم کورٹ بلوچستان کےحالات پر بھی از خود نوٹس لیتی۔