تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:44

پاکستان تباہ کرنیوالوں کے عزائم ناکام بنائین گے ، نواز شریف

اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تباہ کرنے والوں کے عزائم ناکام بنائیں گے ، آج سیاست نہیں بچانی پاکستان کو بچانا ہے۔



لاہور میں یلو کیب اسکیم کی تقریب سے خطاب کرنے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت سے مجھے بہت امیدیں تھیں آج میری امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ ایک زمانہ تھا جب پاکستان خوشحال تھا اب پاکستان ناکام ریاست بن چکا ہے اس کا شمار کرپٹ ترین ریاستوں میں ہونے لگا ہے۔ ملک میں وسائل کم اور مسائل بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان خطرے میں ہے ہم ملک کو بچائیں گے۔



انہوں نے کہا کہ ن لیگ خون پر سیاست کرنے والی جماعت نہیں ہے ، ایم کیو ایم سے اتحاد ٹوٹنے پر حکومت ختم کر کے قیمت ادا کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.