7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:3
ایبٹ آباد:پولیس نے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا
اے آر وائی - ایبٹ آباد سے دو غیر ملکی ہسپتال کی تصویریں لیتے ہوئے پولیس نے گرفتار کر لئے تفتیش کا سلسلہ جاری۔ ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلکس کے قریب سے دو غیر ملکی فرانسیسی میر پور پولیس نے ہسپتال کی تصویریں لیتے ہوئے گر فتا ر کر لیے ۔
پولیس اور حساس اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں ۔ دونوں غیر ملکی سفری دستا ویزات نامکمل ہونے پر گر فتار کئے گے ۔ غیر ملکیوں کے نام اولیور جولی اور نومی کیرین بتا یا جارہا ہے , اور وہ اپنے آپ کو فرانس ٹونٹی فور نیوز کے صحافی ظاہر کر رہے ہیں۔
دوسری جانب قانون نافذ کر نے والے اداروں نے بلال ٹاؤن میں اسامہ کمپاؤنڈ کی تصو یریں بنانے والے چار پاکستانیوں کو بھی تصویریں بناتے ہوئے گرفتار کر لیا جن سے تھانہ نواں شہر نے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ،گزشتہ روز اسامہ کمپاؤنڈ سے ڈنمارک کے سفیر اور ان کی اہلیہ کو بھی قانون نافذ کر نے والے اداروں نے حراست میں لیا تھا جنہیں بعد میں سفری دستاویزات دکھانے کے بعد چھوڑ دیاگیا۔