تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:30

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث ہیں ، راجہ ریاض

اے آر وائی - قائد حزب اختلاف پنجاب راجہ ریاض نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز تاثیر کے اغوا میں ملوث ہیں، اسمبلی اجلاس میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔



پیپلز پارٹی لاہو ر کے جنرل سیکرٹری اکبر خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی مرحوم گورنر پنجاب سلمان تاثیر سے دشمنی تھی، حکو مت شہباز تاثیر کے اغوا کاروں کو تلاش نہیں کرناچاہتی۔



راجہ ریاض نے کہا کہ وہ ذوالفقار مرزا نہ رحمان ملک ،صرف صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کے پاس کسی مسئلے کا جواب نہیں ہوتا اس لئے ایوان میں آنے سے گھبراتے ہیں۔ راجہ ریاض نے میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ پنجاب کے عوام کو مریض وزیر اعلٰی سے نجات دلا کر اہل شخص کو عہدہ تفویض کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.