تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:39

برطانوی وزیرخارجہ کاکوئٹہ حملے پراظہارتعزیت

اے آر وائی - برطانوی وزیرخارجہ نے کوئٹہ میں پاکستان فرنٹیئر کور پرہونےوالے حملے کی شدیدمزمت کی ہے اورکہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں برطانیہ پاکستان کے شانہ بشانہ موجود ہے۔



دولت مشترکہ سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ کاکہناتھا کہ کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ پاکستان کو دہشتگردی سےدرپیش خطرات کاعکاس ہے انھوں نے کہا کہ فرنٹیئرکانسٹیبلری پربزدلانہ حملے کی شدیدمزمت کرتے ہیں برطانوی وزیرخارجہ نے کوئٹہ دہشتگردحملےمیں جاں بحق اورزخمی ہونیوالے افراد کے خاندانوں سے گہرے افسوس کااظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.