تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:49

لاہور:ڈینگی مچھر ماراسپرے نہ ہونیکے ذمہ دارمنتخب نمائندےہیں

اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور کے کسی بھی علاقے میں ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے لیے اسپرے نہ ہوا تو وہاں کے اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی پہلے ذمہ دار ہونگے ، انتظامیہ بعد میں۔



لاہور علامہ اقبال ٹاؤن میونسپل آفس میں علاقہ مکینوں سے وزیر اعلی پنجاب نے فوگنگ اور اسپرے سے متعلق شکایات سنیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ لاہور بھر کے نو ٹاؤنز میں ایمرجنسی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ اسپرے کے لیے نئے فنڈز بھی مہیا کیے جا رہے ہیں جن سے مشینری خریدی جائے گی۔



ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کا کوئی سیاستدان مشکل کی اس گھڑی میں عوام سے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا تو اگلے الیکشن میں انہیں ووٹ کا کوئی حق نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.