تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:0

لاہور: سی این جی لوڈ شیڈنگ، حکومت سے جواب طلب

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں سی این جی کی تین روزہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس افتخار حسین شاہ نے کی درخواست گزار شاہد گیلانی کے وکیل اے بی لغاری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سی این جی تین دن کی لوڈ شیڈنگ غیر منصفانہ ہے اور اس سے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔



انھوں نے عدالت کو بتایا کہ اگر ایک کمیشن تشکیل دے کر تمام معاملات کا جائزہ لیا جائے تو تمام صوبوں کو مساوی طور پر گیس کی فراہمی کی جا سکتی ہے۔ جبکہ سوئی نادرن گیس اور اوگرا میں اہل افراد کو شفاف طریقے تعینات کیا جائے تو ملک سے گیس کا بحران ختم کیا جاسکتا ہے عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی حکومت کو اپنا تفصیلی جواب داخل کروانے کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.