تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:51

اسلام آباد: بلوچستان کا فنڈ لاڑکانہ اور ملتان میں خرچ

اے آر وائی - سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں بلوچستان کی سٹرکوں کے لئے مختص رقم لاڑکانہ اورملتان کی سٹرکوں پر لگانے کاانکشاف ہوا ہے۔ اجلاس کمیٹی چیئرمین سینیٹرولی محمد بادینی کی صدارت میں کوئٹہ میں ہوا ۔



اجلاس میں وفاقی وزیرارباب عالمگیرکے علاوہ سینیٹرعبدالرحیم مندوخیل،سینیٹرمحمد اسماعیل بلیدی ،سینیٹر ہمایوں مندوخیل این ایچ اے کے اعلیٰ حکام کے علاوہ سیکورٹی حکام نے بھی شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرہمایوں مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت میں بلوچستان کے سٹرکوں کی تعمیرکیلئے مختص دوارب روپے کی رقم لاڑکانہ اورملتان کی سٹرکوں پر لگائی جو صوبے کے عوام اورعوامی نمائندوں کے ساتھ زیادتی سے کم نہیں اوریہ رقم امن وامان کا بہانا بنا کر دیگر صوبوں پر لگائی گئی۔



اجلاس میں چیئرمین ولی محمد بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پندرہ دنوں میں کوئٹہ ٹوقلات اورکوئٹہ ٹوچمن شاہراوٴں پر تعمیرومرمت کاکام شروع کیا جائے اگرکام کاآغازنہیں کیا گیا توٹینڈرکیا جائے اورٹھیکہ دوسرے ٹھیکدار کودیا جائے اجلاس میں اس بات کابھی انکشاف ہوا کہ نیشنل ہائی وے اس وقت چودہ ارب روپے کامقروض ہیں مختلف ٹھیکداروں کی بھاری رقم محکمہ پر واجب الاداہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.