تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:33

جاپان نے شامی صدراوراعلیٰ عہدیداروں کے اثاثے منجمد کر دیے

جنگ نیوز -
ٹوکیو…جنگ نیوز…جاپان نے شام کے صدر بشارالاسد اور شام کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے جاپان میں اثاثوں کو منجمد کر دیا۔ جاپان کے وزیر خارجہ کوئچیرو گمبا کے مطابق امریکا، یورپی یونین اوردوسری مغربی طاقتوں کو دیکھتے ہوئے جاپان نے بھی ملک میں موجود شام کے صدر بشار الاسد اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے اثاثوں کو منجمد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی طرح جاپان بھی شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے اور وہاں جمہوریت کا پر امن نفاذ دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاپان میں شامی حکومت کے اثاثے محدود تعداد میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جاپان میں شام کے صدر کے علاوہ نائب صدر فاروق الشعراء، وزیر داخلہ محمد ابراہیم الثعاد اور شامی فوجی انٹیلی جنس اور المشرق انسوسٹمنٹ فنڈ سمیت 14افراد کے اثاثے منجمد کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ جاپان شام سے خام تیل اور تیل مصنوعات درآمد نہیں کرتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.