تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:51

بینظیرقتل کیس: امریکی صحافی مارک سیگل سرکاری گواہ بن گئے

اے آر وائی - امریکی صحافی مارک سیگل بینظیر قتل کیس میں سرکاری گواہ بن گئے۔ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ممبر نے امریکا جاکر مارک سیگل کا بیان قلمند کرلیا ہے .



ایف آئی اے پراسیکیوٹرچوہدری اظہر کے مطابق امریکی صحافی کا بیان فوجداری کی دفعہ ایک سواکسٹھ کے تحت قلمبند کیا گیا ۔ بیان میں مارک سیگل نے کہا ہےکہ ان کی موجودگی میں بینظیربھٹو کے پاس سابق صدرپرویزمشرف کا فون آیا جسے سن کر بینظیر پریشان ہوگئیں ۔



ایف آئی اے پراسیکیوٹرکے مطابق امریکی صحافی مارک سیگل وقت آنے پر پاکستانی عدالتوں میں پیش ہونگے ۔ انھوں نے کہاکہ بینظیر قتل کیس میں ملوث ملزمان پر آج فرد جرم عائد کئے جانے کاامکان ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.