10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:27
لہسن قدرت کا ایک ذائقے دار تحفہ
اے آر وائی - لہسن قدرت کا ایک ذائقے دار تحفہ ہے اس کا استعمال صحت پر انتہائی مفید اثرات مرتب کرتا ہے۔ لہسن اگر کھانے میں شامل نہ ہو تو کھانے کا مزہ دوبالا نہیں ہوتا۔
لہسن سے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتا اور اور فشارِ خون میں کمی لاتا ہے لہسن کھانےسے جسم میں ہائیڈروجن سلفائڈ کی قدرتی فراہمی بڑھ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لہسن کے استعمال سے کئی قسم کے سرطان سے محفوظ رہنے میں مدد ملتی ہے۔
لہسن آنتوں میں پائے جانے والے بکٹریا کا توڑ کر سکتا ہے زکام اور انفلوئنزا سے محفوظ رکھتا ہے۔ دمے کی صورت میں یہ سینے کو طاقت بخشتا ہے۔ لہسن ہاضمہ ٹھیک رکھتا ہے اور معدہ کے لیے بہت مفید ہے۔ لہسن کھانے کو ذائقہ بخشتا ہے اور اس کا اچار بھی بہت لذیذ ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن کا روزمرہ استعمال جسم کو تندرستی بخشتا ہے۔