تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:7

امریکا:سب سے زیادہ کھانا فرائی کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

جنگ نیوز -


بوسٹن…این جی ٹی…امریکی ریاست میسا چوسٹس کی یونیورسٹی کے طلباء نے ماہر شیفس کے ساتھ مل کرسب سے زیادہ کھانا فرائی کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ اپنا نیا سمسٹر شروع ہونے کی خوشی مناتے ہوئے ان طلباء نے تقریباً14فٹ بڑا اور 1ٹن وزنی فرائنگ پین استعمال میں لاتے ہوئے 1ہزار 820کلو مرغی اور سبزیاں فرائی کیں۔ 360 کلوگرام مرغی، 227کلوگرام پیاز، 180کلوگرام گاجریں، 135کلوگرام گوبھی اور 23کلو گرام تیل کے ساتھ ساتھ شملہ مرچ، مٹر اور لہسن کو شامل کرکے ایک ساتھ فرائی کیے گئے، اس کھانے کو عالمی ریکارڈ تسلیم کرلیا گیا ہے۔ موقع پر موجود گینز کے نمائندے نے کھانے کی ایک بڑی مقدار کو ایک ساتھ فرائی کرنے کی اس کاوش کو عالمی ریکارڈ قرار دیتے ہوئے اس ایونٹ کے منتظمین اور طلباء کو اعزازی سند سے بھی نوازا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.