تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:55

یو ایس اوپن ،سیمی فائنل میں اعصام بوپنا کی جوڑی کو شکست

جنگ نیوز -


نیویارک…پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپننا کا سفر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ختم ہوگیا، نیویارک میں جاری ایونٹ میں اعصام الحق اور روہن بوپننا کا مقابلہ پولینڈ کی جوڑی فائرزٹنبرگ اور میٹ کووسکی سے ہوا۔ پولش جوڑی نے ابتداء سے ہی پاک بھارت جوڑی کو دباوٴ میں رکھا اور شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ چھہ دو سے جیت لیا ، دوسرے سیٹ میں پاک بھارت جوڑی نے سخت مقابلہ کیا لیکن پولش جوڑی کی شاندار کارکردگی نے اس سخت محنت پر پانی پھیر دیا اور دوسرا سیٹ بھی چھہ سات سے جیت کر فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا۔ ایک اور سیمی فائنل میں آسٹریا کے یرگن میلزر اور جرمنی کے فلپ پیٹشنرنے اٹلی کی جوڑی سائمن بولیلی اور فیبیو فوگنینی کو چھہ چار، چھہ سات اور چھہ ایک سے شکست دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.