10 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:51
آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہیگی، مسعود کوثر
اے آر وائی - گورنر خیبر پختونخواہ بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ ملک سے اخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدو جہد جا ری رہے گی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے کر ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کر دیا ہے۔
اسلام اباد میں سرحد یونیورسٹی اف سائینس اینڈ ٹیکنا لوجی پشاور کے ساتویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخواہ نے کہا کہ جمہوری اداروں کے استحکام کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا جمہوری اداروں کے ذریعے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد صحت اور تعلیم کو ہمیشہ نظر انداز کیا جا تا رہا نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے اراستہ کر کے ہی ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر تین سو ستتر فارغ التحصیل طلباء کو ڈگریوں سے نوازا گیا۔